۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر / گردهمایی خیرین حوزه علمیه همدان

حوزہ/ ہمدان ایران کے گورنر نے حوزہ ہائے علمیہ کی عظیم برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نیز حوزہ ہائے علمیہ کے تربیت یافتہ ہیں، لہذا آج ہمارا فرض ہے کہ اس امانت کی حفاظت کریں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز صوبۂ ہمدان ایران کے گورنر علی رضا قاسمی فرزاد نے حوزه علمیه ہمدان کے خیرین حضرات کے اجتماع میں، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزه علمیه کی ہماری ثقافت میں کئی سو سال پرانی تاریخ ہے، کہا: آج اگر جدید فقہی احکام اور ابحاث ہم تک پہنچی ہیں تو وہ علماء اور بزرگوں کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے حوزہ ہائے علمیہ کی عظیم برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نیز حوزہ ہائے علمیہ کے تربیت یافتہ ہیں، لہذا آج ہمارا فرض ہے کہ اس امانت کی حفاظت کریں۔

ہمدان ایران کے گورنر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج ہمیں اس امانت کی حفاظت کا اہتمام کرنا چاہیئے، کہا: جس طرح حوزه علمیه ہمارے گزشتہ علمائے کرام کی کاوشوں سے وراثت میں ملا ہے، ہمیں بھی ان دینی مراکز کی ترقی کیلئے کوشش کرتے ہوئے اسے آنے والی نسلوں کے حوالے کرنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت حوزہ ہائے علمیہ کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے، کہا: بلاشبہ اس دوران خیرین حضرات کی مالی معاونت اور ہر میدان میں ان کی موجودگی قابلِ تحسین ہے۔

ہمدان ایران کے گورنر نے مزید کہا: یقیناً ان تمام چیزوں کے علاوہ ہمیں حوزہ کیلئے ایک مستحکم ذریعہ کی ضرورت ہے، ہمیں امید ہے کہ صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے اور آیت اللہ موسوی اصفہانی کی مدد سے اسے پورا کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .