۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تبریز

حوزہ / آذربائیجان کے ارمنیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا نے بیانیہ صادر کر کے فرانسوی میگزین کی دنیائے اسلام، شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے ارمنیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا "گریگور چیفتچیان" نے بیانیہ صادر کر کے فرانسوی میگزین کی دنیائے اسلام، شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت کی ہے۔ ان کے بیانیہ کا متن حسبِ ذیل ہے:

آذربائیجان کے ارمنیوں کی مذہبی قیادت فرانسوی مجلہ کے مرجعیت کے خلاف توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر مہذب قرار دیتی ہے۔ اس سے ناصرف ملتِ ایران بلکہ تمام ادیانِ الہی کے پیروکاروں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

آج دنیا جن حالات سے گزر رہی ہے ان حالات میں امن و آشتی کی ضرورت ہے اور اس قسم کے اقدامات سے بشری سماج اور اقوام کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو گا۔

امید ہے دنیا بھر میں مجلات کے مالکان اس قسم کے توہین آمیز واقعات کے تکرار کا راستہ روکیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .