تحریر: عظمت علی
حوزہ نیوز ایجنسی| ادھر کچھ برسوں سے عالمی سطح پر حجاب کو موضوع بحث بنایا جار ہا ہے اور یوں مسلم عورتوں کے جذبات سے کھیل کر اسلامی تعلیمات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سلسلہ پرانا ہے مگر حالیہ دور میں اس نے زور پکڑ لیا ہے ۔ پاکستان میں عورت مارچ کے نام پر حجاب اورآزادی نسواں کی تحریک کو آگے بڑھایاجارہا ہے ۔ ویکی پیڈیا کے مطابق۸؍ مارچ۲۰۱۸ کو پاکستان میں عورت مارچ منایا گیا تھا۔اس کےبعد مسلسل یہ تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔
ایران میں گذشتہ تین ماہ سے حجاب کا مسئلہ ایک بہت بڑا چیلنج بن کر سامنا آیا ہے۔ حکومت اور عوام آمنے سامنے آگئے ہیں۔ملک بھرمیں احتجاجات ہوئے اورآخر میںیہی احتجاجات،فتنہ و فساد کی راہ پر چل پڑےجس میں حکومت اور عوام دونوں کوجانی و مالی نقصان اٹھاناپڑا۔دونوں جانب سے خون بہا۔ پولیس کا بھی خون بہااور عوام کا بھی ۔ ملک میں ناامنی پیدا ہوئی لیکن اب حالات میں بہتری نظر آرہی ہے ۔
اسی طرح ایک ماہ قبل افغانستان میںطالبان نے حجاب کو شد ت سے لازمی قرار دیتے ہوئے مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم کردیاجس کی وجہ سے حجاب کو موضوع بحث بنایاگیا۔
اسلامی ممالک کے علاوہ ملک عزیزہندوستان میں بھی کچھ مہینوں سے مختلف مقامات پر مسلم طالبات پر حجاب کو لے کر تنازع کھڑا کیا جارہا ہے ۔ ۸؍فروری ۲۰۲۲ء کو اڈوپی، کرناٹک میں حجاب کو لے کر ایک تنازعہ ایجاد کیا گیا جس میں باحجاب مسلم طالبات کو اسکول میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک اسکول اورضلع انتظامیہ کے درمیان ناقابل حل مسئلہ بنارہا۔ ہائی کورٹ میں یہ مسئلہ زیر سماعت قرار پایا اور پھر سپریم کورٹ تک مسئلہ کو لے جایا گیا۔
حالالیہ دنوں یوپی کے مرادآباد کےایک اسکول میں حجاب کو لے کر مسلم طالبات کو اسکول کیمپس میں ممنوع الوردو قرار دے دیاگیا مگر احتجاج نے انتظامیہ کی کوششوں پر پانی پھیر دیا اور قانون کی بالادستی ثابت ہوگئی۔حجاب کا مسئلہ اب آئے دن پیچیدہ تر ہوتا چلاجارہا ہے ۔ اسلامی ممالک میں بھی حجاب کو لے کرآوازیںاٹھ رہی ہیں۔وہاں کی خواتین بھی اب حجاب سے بیزار نظر آرہی ہیں ۔
ان تمام باتوں کا مختصر سا جواب یہ ہے کہ حجاب اسلامی قانون کا حصہ ہے ۔اس میں کسی قسم کا شبہ نہیں ۔اب حجاب کی نوعیت و کیفیت کیا ہوگی ، اس پر عام طو رپر یہ کہا جاتا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے اسکارف بھی کافی ہے ۔اسلامی ممالک میں زیادہ تر اسکارف ہی کااستعمال کیا جاتا ہے ۔ وہاں پورا چہرہ کھلا ہوتا ہے ۔ حجاب نہ تو کسی تعلیمی یا سماجی راہ میں رکاوٹ ہے اور نہ ہی آزادی نسواں کے خلاف ہے۔ہر مذہب اور سماج کے اپنے اصول ہوتے ہیں جس پرایک انسان اپنی زندگی گزارتا ہے ۔ حجاب اب تک کسی کے لیے مسئلہ نہیں بنا لیکن آج کل کیوں کر مسئلہ بن رہا ہے …؟عالمی استکبار اور دشمن نے ہمیشہ سے اسلام کو داغ دار اور مسلمان کو حقیر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ پچھلے کچھ برسوں تک مسلمان مرد کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلے رہے مگر ناکام رہے ۔ اب مسلم طالبات اورخواتین کو حجاب کی آڑھ میں تعلیمی و ترقی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
![حجاب،سیاست اور اسلام حجاب،سیاست اور اسلام](https://media.hawzahnews.com/d/2020/03/09/4/935633.jpg)
حوزہ/ کچھ برسوں سے عالمی سطح پر حجاب کو موضوع بحث بنایا جار ہا ہے اور یوں مسلم عورتوں کے جذبات سے کھیل کر اسلامی تعلیمات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی۔
-
اسلام خواتین کے علم حاصل کرنےاور علم کی ترویج و اشاعت کے خلاف نہیں : جمعہ امام شہر سلفچگان
حوزہ/ حجۃ الاسلام غروی نے کہا: اسلام نے علم حاصل کرنے، اس کی ترویج و اشاعت میں خواتین کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے اور نہ ہی حجاب و عفت کو مد نظر…
-
حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
حوزہ / ایران کے شہر قم میں حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں "رسالتِ فاطمی (س)" کے عنوان سے خواتین کی جانب سے تقریب کا انعقاد…
-
بچوں کا پہلا مدرسہ آغوش مادر ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی
حوزہ/ صوبہ کهگیلویه و بویراحمد کے نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: تمام انسان، چاہے مرد ہو یا عورت سب سے پہلے ماں کے مکتب میں پرورش پاتے ہیں، اللہ تعالیٰ چاہتا…
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں حجاب کی حمایت میں زبردست اجتماع
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں حجاب کی قانون حجاب کی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اجتماع کیا۔
-
حضرت زہراء کی آفاقی شخصیت اور سیرت آج کے خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں، ڈاکٹر علی ربانی
حوزہ/ موجود وقت میں خواتین کے سماجی ، اخلاقی استحصال کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کہاکہ اگر دنیا نے اسلام میں خواتین کو فراہم کئے گئے مقام،…
-
مغربی جدید مکاتب فکر نے جو مظالم صنف نسواں پر کئے ہیں اتنے مظالم تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کئے، مولانا محمد جواد حبیب
حوزہ/ بھگت سنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم آل لداخ اسٹیوڈینس سے مولانا محمد جواد حبیب کا "اسلامی اور مغربی تناظر میں عورت،زندگی اور آزادی کا تقابلی جائزہ‘‘…
-
سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء (س) نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں: معصومہ نقوی
حوزہ/ روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین…
-
خانۂ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران راولپنڈی میں حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
حوزہ / خاتون جنت، حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران روالپنڈی میں ایک پرنور محفل باعنوان…
-
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: حجاب معاشرتی پاکیزگی کا ضامن ہے
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا ہے کہ معاشرتی طہارت اور قداست، عفت و حجاب کے ذریعے ممکن ہے اور ان اصولوں کی خلاف ورزی معاشرے کو فساد کی گہرائیوں…
-
دور حاضر کی خواتین اور سیرت حضرت زہراء (س)
حوزہ/ 20 جمادی الثانی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کادن ہے۔ اس دن کو "یوم خواتین" اور "روز مادر" کے عنوان سے منایا جاتاہے۔
-
فرانس میں رہبر انقلاب کی توہین اور ہماری ذمہ داری
حوزه/ فرانس پچھلے کئی سالوں سے اسلامی مقدسات کی توہین میں پیش پیش ہے۔ قرآن کریم، حضور اکرم سمیت اسلامی مقدسات کی تسلسل کے ساتھ توہین کے بعد پچھلے ہفتے…
-
استعمار کی خباثت پھر سے ہوئی ظاہر: حجۃ الاسلام سید بضاعت رضوی
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید بضاعت حسین رضوی نے فرانسیسی جریدہ شارلی ہیبڈو کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا۔
آپ کا تبصرہ