حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر صوبہ کهگیلویه و بویراحمد میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کسی بھی انسان کو ایک مرد اور عورت نے پیدا کیا ہے اور دونوں کا مقام بلند اور اعلیٰ ہے، کہا: خدا نے بہت سی مخلوقات کو پیدا کیا لیکن اس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسکے مرتبے کو میں سب سے بلند رکھا۔
انہوں نے کہا: جس زمانے میں پیغمبر اسلام (ص) کو مبعوث کیا گیا، اس دور کا معاشرہ خواتین کے بارے میں حقارت آمیز نظریہ رکھتا تھا اور وہ خواتین کو خدا کی طرف سے خلق شدہ ایک موجود کے طور پر نہیں بلکہ اسے نظر انداز اور ذلیل کرتے تھے۔
صوبہ کهگیلویه و بویراحمد میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: خدا نے مردوں اور عورتوں کو اسلامی اور الہی اخلاق کی پیروی کرنے اور اپنی اقدار اور مشن کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا صاحب فضیلت، صاحب عظمت اور مہربان خاتون تھیں جنہوں نے بہت سے لوگوں پر فضیلت حاصل کی اور وہ وہ خاتون تھیں جن کی شان میں آیات الٰہی نازل ہوئیں۔
کهگیلویه و بویراحمد میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: اگرچہ حضرت فاطمہ (س) کے مقام و مرتبے تک پہنچنا ناممکن ہے لیکن خواتین حضرت زہرا (س) کے راستے پر چل کر اپنی عبادت، حجاب و عفت اور روحانیت سے دنیا کو روشنی بخش سکتی ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج کی مغربی ثقافت نے خواتین کے بارے میں غلط نظریات قائم کیے ہیں، جہاں انسانی معاشرہ نے وحی اور انسانی فضیلت سے دوری اختیار کی ہے وہیں خواتین کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ آج کی دنیا میں خواتین کو صرف تجارتی نقطہ نظر سے دیکھا جاتا ہے، اگر کوئی عورت روحانیت، حجاب اور اخلاق سے دور ہو جائے تو دنیا اس کو غلط نگاہ سے دیکھے گی اور اس خاتون کی عزت نہیں ہوگی۔
صوبہ کهگیلویه و بویراحمد کے نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: تمام انسان، چاہے مرد ہو یا عورت سب سے پہلے ماں کے مکتب میں پرورش پاتے ہیں، اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگ اسلامی اور الٰہی اخلاق کی پیروی کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔