۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
جشن ازدواج ۱۵۰ زوج دانشجو در میعادگاه منتظران

حوزہ/ شادی کی نیت سے مرد اور عورت کا ایک دوسرے کی طرف دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے شادی کی غرض سے مرد و عورت کا ایک دوسرے کی طرف نگاہ ڈالنے کے بارے میں وضاحت کی ہے جسے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں بیان کر رہے ہیں۔

سوال: شادی کی غرض سے مرد کا عورت کی طرف اور عورت کا مرد کی طرف نگاہ ڈالنا کیسا ہے؟

جواب: مرد کے لیے جائز ہے کہ وہ عورت کو پسند کرنے کے لیے اس کا کھلا سر، چہرہ، اور اسے بولتے، چلتے پھرتے دیکھے۔ بہتر یہ ہے کہ اس دوران عورت کی ماں یا کوئی سن رسیدہ رشتہ دار موجود ہو تاکہ دونوں نامحرم خلوت سے محفوظ رہیں۔ اسی طرح، عورت کے لیے بھی جائز ہے کہ وہ مرد کی شکل و صورت اور اس کے اٹھنے بیٹھنے کے انداز کو دیکھے تاکہ اس کی جسمانی ساخت اور اخلاقی تہذیب کے بارے میں اطمینان حاصل ہو جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .