۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید اسماعیل خطیب

حوزہ / ایرانی وزیر اطلاعات نے اسرائیلی ہرزہ سرائیوں اور ملک میں فسادات وغیرہ کی صہیونی مذموم کوششوں پر خبردار کیا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کے لیے عدم تحفظ کی صورت میں سرحدوں پر کسی بھی اقدام کا مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر اطلاعات حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے لیے عدم تحفظ کی صورت میں سرحدوں پر کسی بھی اقدام کا مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا: گزشتہ سال کے فسادات کے دوران ایرانی قوم کے دشمنوں کی طرف سے اجراء شدہ میڈیا وار ان واقعات سے کہیں زیادہ خطرناک تھی جو کہ ملک کے بعض علاقوں میں پیش آئے۔ لیکن الحمد للہ ایران کی ہوشیار عوام اور جمہوریہ اسلامی ایران کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سازش کو بخوبی درک کیا اور بالآخر اس جنگ پر بھی فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا: گزشتہ سال کی قومی اور مذہبی تقریبات میں لوگوں کی شاندار موجودگی نے دشمن کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خطیب نے مزید کہا: عوام کی ہوشیاری کے علاوہ گذشتہ سال آیت اللہ رئیسی کی حکومت کے اندرونی اور بیرونی رابطے، تعاملات اور معاہدات بھی اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کی ناکامی کا ایک اہم سبب تھے۔

وزیر اطلاعات نے لوگوں کی معاشی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم اس وقت موجودہ حالات میں ایرانی حکومت کی کوششوں کے سبب ملک میں اقتصادی ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ہم نے حکومت کے غیر ملکی تعاملات کے نتیجہ میں ایران اور چین، ایران اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور ایران اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے مفید اور مضبوط معاہدوں کو مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا نے دیکھا کہ ایران دشمنوں کی ڈیزائن کردہ عالمی پابندیوں کے قابل ذکر مقدار دباؤ کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اسی دوران ملکی بلاک شدہ رقوم کی واپسی کی بھی کامیاب کوششیں کی گئیں اور ہمیں روزبروز برآمدات کے لحاظ سے بھی انتہائی اچھی پیشرفت حاصل ہو رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .