حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد الخالصی نے کہا:یہ امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت ہے اور اہل قبلہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے پرچم اسلام بلند کرنے کا حکم دیا ہے اور ایسی نیکی اور خیر میں قرار دیا ہے جس میں اپنے نبیؐ کو قرار دیا تھا اور تا روز قیامت وہ اسی نیکی کے زیر سایہ زندگی بسر کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: خدا کی مرضی ہے کہ یہ امت اپنے مشن کے ساتھ چلتی رہے اور کامیابی اس کے قدم چومیں، لیکن اگر اس امت نے اپنا اصل ہدف فراموش کر دیا تو اسی کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی، غلط اور منحرف افکار امت کو آگے نہیں بڑھا سکتے، لہذا اس مشن میں اخلاص شرط ہے جسے ہم وحدت اور اتحاد کہتے ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ الخالصی نے مزید کہا: عرب ممالک کے سربراہان کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا، اور یہ اجلاس اور ملاقات نے بہت ہی پر امید کیا، کیونکہ اس میں سب نے شرکت کی تھی، جب کہ اس سے پہلے کی ملاقاتوں میں صرف اختلاف، تفرقہ اور انتشار کی باتیں ہوا کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا: خدا سے دعا کرتے ہیں کہ امت اسلامیہ کے علماء اور مسلمان اسی راہ پر گامزن رہیں، اور جان لیں اختلاف کو جنم دینے والی آواز کو نہ دنیا میں فائدہ پہنچنے والا ہے اور نہ آخرت میں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: کوئی بھی ایسی جنگ جو فلسطین کے دفاع میں نہ ہو وہ مشکوک جنگ ہے اور کوئی بھی آواز جو امت کے درمیان اختلافات کی بات کرے اور فلسطین کا ذکر نہ کرے اس سے سازش کی بو آتی ہے۔