۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فلسطینی قیدی

حوزہ/ اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 558 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 558 ہو گئی ہے، مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القدس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے دو قیدیوں یوسف سمیع عاصی اور یحییٰ محمد مرعی کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی جیل حکام نے ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کو 30 سال قید کی سزا سنائی اور ڈیڑھ ملین شیکل جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان فلسطینی قیدیوں میں سے 42 مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ہیں جن میں سب سے پرانے سمیر ابراہیم ابو نعمہ ہیں جو 1986 سے زیر حراست ہیں۔

صیہونی حکومت کی جیلوں میں 4900 فلسطینی قیدی اب بھی قید ہیں۔ ایک ہزار فلسطینی انتظامی حراست میں ہیں اور ان میں سے تقریباً 400 نے 20 سال سے زیادہ عرصہ حراست میں گزارا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .