حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائل برغوثی، جو دنیا کے طویل ترین عرصے تک قید رہنے والے سیاسی قیدی کے طور پر جانے جاتے ہیں، اسرائیل کی ایک جیل میں قید تھے اور قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا ہوئے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے نہ ختم ہونے والے مظالم پر دنیا کی "شرمناک" خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں، جو کل جاری کیا گیا، مسٹر برغوثی نے جو رواں سال فروری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں آزاد ہوئے کہا: "اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے وقت دنیا کی توجہ، اور فلسطینیوں کے قتل و گرفتاری کے وقت کی لاپروائی، واقعی حیرت انگیز ہے!"
اس 65 سالہ شخص نے اسرائیلی جیلوں کو "زندگی کے قبرستان" قرار دیا، جہاں قیدی روزانہ کی بنیاد پر اذیت، تدریجی قتل اور انسانی عظمت کی ایسی خلاف ورزیوں کا شکار ہوتے ہیں جن کی مثال تاریخ کے تاریک ترین ادوار میں بھی نہیں ملتی۔
45 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے والے برغوثی نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی ان گھناؤنی پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری کو ان جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک اور ذمہ دار قرار دیا۔
حوالہ: MIDDLE EAST MONITOR









آپ کا تبصرہ