۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
دھماکہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب فلسطینوں نے جوابی حملے میں ایک بار پھر پر غاصب صہیونیوں کو کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی پورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب فلسطینوں نے جوابی حملے میں ایک بار پھر پر غیر قانونی بستیوں میں مقیم صہیونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکے مغربی غزہ میں ہوئے اور دھماکوں کے بعد علاقے میں گہرے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، اطلاعات کے مطابق مزاحمتی گروپ بدر کے ایک کیمپ میں دھماکوں کی آوازیں آنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

فلسطینی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے مزاحمتی گروپ کے کیمپ میں دھماکے کی تصدیق کی تاہم واضح کیا کہ دھماکہ اچانک ہوا ، ابھی تک اس میں کوئی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے صیہونی سکیورٹی اہلکار نے بم دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تردید کی، دوسری جانب مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .