حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے خبر دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطینِ کے علاقے الجلِیل میں واقع صہیونی آبادکاروں کی بستی "دیر حنا" میں ایک وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اس آگ کے بڑے پیمانے پر ہونے کی عکاسی کر رہی ہیں۔
اس سے قبل جمعے کے روز بھی صہیونی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ "یافہ الناصرہ" اور "الناصرہ" کے درمیان واقع علاقے میں بھی ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے، جو تیزی سے رہائشی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب صرف دس روز قبل مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں بھی ایک شدید آتشسوزی رونما ہوئی تھی، جس میں لگ بھگ ۵ ہزار ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا تھا، اس آگ کے باعث کئی صہیونی بستیاں خالی کرائی گئیں جبکہ قدس سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہیں کئی گھنٹوں کے لیے بند رہیں۔
اس آتشسوزی پر قابو پانے میں ۳۰ گھنٹے لگے، اور اسرائیلی حکومت کو آگ بجھانے کے لیے یورپی ممالک سے مدد طلب کرنا پڑی تھی۔









آپ کا تبصرہ