۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسجد

حوزہ /لندن کے محلہ مورڈن میں واقع جامع مسجد بیت الفتوح کی مرمت کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کام میں 9 سے 10 مہینے کا عرصے لگے گا۔ اس مسجد کو 2015ء میں وحشتناک آتش سوزی کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے محلہ مورڈن میں واقع جامع مسجد بیت الفتوح میں 2015ء میں تباہ کن آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں اس مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

2008ء میں لندن کے علاقے مورڈن میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا شمار مغربی یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ اس میں دس ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر میں 15 ملین یورو لاگت آئی تھی۔

26 ستمبر 2015ء کو اس مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جو 30 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس آتش سوزی کی وجہ سے اس مسجد کہ بہت زیادہ نقصان پہنچا اور 2015ء سے لے کر اب تک یہ مسجد بند پڑی تھی اور اب اس کی مرمت کے کام کا آغاز ہوا ہے جو 9 سے 10 ماہ تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ مجلہ Spectator  نے اس مسجد کو دنیا کی 50 برتر عمارتوں میں سے قرار دیا تھا اور اس کی وجہ سے اس مسجد کی عمارت نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب جلب کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .