۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر صیہونی حملے اب ستائیسویں دن میں داخل ہو چکے ہیں، ناجائز صہیونیوں کے ان حملوں کے نتیجے میں غزہ کا واحد کینسر ہسپتال بند ہو گیا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صیہونی حملے اب ستائیسویں دن میں داخل ہو چکے ہیں، ناجائز صہیونیوں کے ان حملوں کے نتیجے میں غزہ کا واحد کینسر ہسپتال بند ہو گیا، صیہونیوں نے گزشتہ روز فلسطینیوں کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ایک اسکول پر بھی اسرائیل نے بمباری کی ہے۔

شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر صیہونیوں کے فضائی حملے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے ساتھ ہی صہیونیوں نے شاطی مہاجر کیمپ میں لیگ آف نیشنز کے زیر انتظام اسکول پر بمباری کی، یہ وہ اسکول تھا جہاں کئی بے گھر فلسطینیوں نے اسرائیلی فضائی حملوں سے بچ کر پناہ لی تھی،اس اسکول پر اسرائیل نے فاسفورس بم استعمال کیے تھے۔

اس کے علاوہ اس علاقے کے ساحلی علاقے میں صیہونی جنگی کشتیوں کے حملے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے، دوسری جانب اسرائیلیوں نے غزہ کے علاقوں نابلس، الخلیل، جنین، تلکرم، رام اللہ وغیرہ پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب حماس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے یاسین-105 نامی میزائل سے صہیونی ٹینک کو نشانہ بنایا، غزہ سے ملنے والی سرکاری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 212 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ 45 اسکول بڑے پیمانے پر نقصان کی وجہ سے بند ہیں، ان اسرائیلی حملوں میں 2510 فلسطینی طلباء شہید ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونیوں کے غزہ پر شروع کیے گئے حملوں میں اب تک 8805 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان وحشیانہ حملوں میں 22240 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت ناساز بتائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .