۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
بایدن

حوزہ/ بدھ کی شام شہر مینیا پولیس کے مرکز میں جہاں امریکی صدر اپنی پارٹی کے طرفداروں سے خطاب کررہے تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدرجوبائیڈن ریاست مینیسوٹا میں اپنی پارٹی کے طرفداروں کے درمیان تقریرکررہے تھے کہ لوگ فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل پڑے اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں نعرے بازی شروع کردی ۔

بدھ کی شام شہر مینیا پولیس کے مرکز میں جہاں امریکی صدر اپنی پارٹی کے طرفداروں سے خطاب کررہے تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

اس رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کی تقریر جاری تھی کہ لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے بازی شروع کردی۔

اس رپورٹ کے مطابق لوگوں نے " فلسطین کو آزاد کرو" اور " فلسطین اکیلا نہیں ہے" جیسے نعرے لگائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک خاتون یہودی پیشوا جسیکا روزنبرگ نے بائيڈن کو بیچ میں روک کر کہا کہ " اگر واقعی تم یہودی قوم کو اہمیت دیتے ہو تو غزہ میں جنگ بند کراؤ ۔

خاتون یہودی پیشوا جسیکا روزنبرگ کے اس مطالبے کے جواب میں امریکی صدر بائيڈن نے کہا کہ " میں آپ کے احساسات و جذبات کو سمجھتا ہوں اور یہ مسئلہ عالم اسلام کے لئے بھی غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہے اور میں نے شروع سے ہی دو حکومتی، اسرائیل اور فلسطین کی حکومتوں پر مشتمل سسٹم کی حمایت کی ہے۔ "

اس کے بعد مذکورہ خاتون مذہبی پیشوا کو بائیڈن کی تقریر کی جگہ سے باہر نکال دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سے پہلے بھی ایک تقریر میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کہا ہے ک غزہ میں بے گناہ لوگوں کی زندگی کا خاتمہ ان کے لئے المناک ہے اور وہ غزہ میں ہونے والی اموات پر غمگین ہیں ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس غزہ کے مظلوم عوام، عورتوں اور بچوں پر وحشیانہ بمباری میں غاصب صیہونی حکومت کی بھر پورحمایت کررہا ہے، اس نے اب تک سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی ہر قرار داد کی مخالفت کی ہے اور غزہ کے عوام کے خلاف استعمال کے لئے تل ابیب کو انواع و اقسام کے اسلحے تباہ کن ترین بم حتی ممنوعہ اسلحے بھی دیئے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .