۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجھوڑ دیا، اب اسے بیدار ہوکر مظلوم کی آواز بننا ہو گا۔ ظلم میں شریک ممالک کے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کیلئے بھرپور و متحدعوامی احتجاج ہی سے اثر پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم جمعہ کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا: غزہ کی صورتحال ہر لمحہ مسلسل تشویشناک حد سے بھی بڑھ رہی ہے، نہ صرف خصوصی دعاؤں و مناجات کا اہتمام کیا جائے بلکہ پرامن احتجاج کے سلسلے کو بھی جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا: فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، اب اسے بیدار ہو کر مظلوم کی آواز بننا ہو گا، ظلم میں شریک بلکہ ظلم کی فرنٹ سیٹ پر سٹیرنگ سنبھالے ممالک کے سفارتی بائیکاٹ کے مطالبے کے ساتھ ریٹنگ و شیئرنگ، کریڈٹینگ کی عمومی مرض سے نکل کر حقیقی معنوں میں بھرپور و متحد عوامی احتجاج ہی موثر ہو گا۔

فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا / انسانی و اسلامی بیداری کا انتظار ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: دنیا میں مختلف جماعتیں، تنظیمیں،گروہ اور بہت سے افراد سمینارز، ریلیوں اور بیانات کے ذریعہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن ہائی جیکنگ، کریڈٹینگ یا زیادہ سے زیادہ فارورڈ اور شیئرنگ جیسی عمومی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ توقع رکھنا بے جا ہے کہ اس سے مظلوم فلسطینی عوام کو فائدہ ہو گا یا ان کے معمولات زندگی واپس لوٹ آئیں گے۔

فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا / انسانی و اسلامی بیداری کا انتظار ہے

انہوں نے بحرین سمیت بعض ممالک کے ظالم صہیونیوں سے تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا: ایسا ہی مطالبہ پاکستان میں بھی تمام جماعتوں، تنظیموں، گروہوں اور بااثر شخصیات کو بھرپور اور متحد و پرامن عوامی اتحاد کے مظاہرے کیساتھ کرنا چاہیے کہ جو ممالک فلسطینیوں پر روا رکھے گئے ظلم کی گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھالے ہوئے ہیں ان کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے۔

فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا / انسانی و اسلامی بیداری کا انتظار ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .