۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
بمباری

حوزہ/ جاری کردہ ویڈیو میں یونیورسٹی کیمپس میں بموں کی بارش ہوتی اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے ایٹمی بم کا تجربہ کیا جا رہا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل نے غزہ کی الازہر یونیورسٹی پر شدید بمباری کی ہے، فلسطین کی نائب وزیر خارجہ امل زیداں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں یونیورسٹی کیمپس پر اسرائیل کی ہولناک بمباری کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا: یہ ایٹمی بم کا تجربہ نہیں بلکہ غزہ میں الازہر یونیورسٹی کیمپس پر اسرائیلی بمباری ہے۔

ویڈیو میں یونیورسٹی کیمپس میں بموں کی بارش ہوتی اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے ایٹمی بم کا تجربہ کیا جا رہا ہو۔

اسرائیل نے اب ایمبولینسوں، ہسپتالوں، شیلٹر اسکولوں، مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغازی پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج کی بمباری میں 51 افراد شہید ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری سے غزہ میں طبی خدمات پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں، اب ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .