۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام

حوزہ / ایران کے شہر امام جمعہ بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: غزہ میں بچوں کا قتل اسرائیل کی ناتوانی کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر امام جمعہ بروجرد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی حکومت کے غزہ جرائم اور ظلم و ستم ہمیشہ نہیں رہیں گے اور آخرکار صہیونی جعلی حکومت نابود ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا: طوفان الاقصی آپریشن نے صہیونی حکومت پر کاری ضرب لگائی ہے اور ملت فلسطین، فلسطین کی مکمل آزادی تک مقاومت جاری رکھے گی۔

شہر امام جمعہ بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: بچوں کا قتم اور اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے اسرائیل کی ناتوانی کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل ان جرائم اور مظالم کے ذریعہ روزبروز اپنی نابودی اور ہلاکت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .