۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
راکٹ حملہ

حوزہ/ عزالدین القسام بریگیڈز (حماس کا عسکری ونگ)، لبنان کی حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ نے جمعرات کی شام تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر راکٹوں اور میزائلوں کے ذریعہ مشترکہ حملہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شام مقبوضہ شہر "ایلات" میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ابتدائی خبروں کے مطابق یہ مزائل حملے یمن کی جانب سے کئے گئے تھے۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار، لبنان اور یمن نے مشترکہ طور پر مقبوضہ فلسطین پر حملہ کیا، عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کریات شمونا، مرگلٹ اور بیت ہلیل کی بستیوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔

ان راکٹ حملوں کے ساتھ ہی صفد اور الجلیل علیاکے کچھ قصبوں اور مقبوضہ فلسطین اور تل ابیب کے وسط میں درجنوں قصبوں اور شہروں میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔

’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن میں اپنی ناکامی کی تلافی اور مزاحمتی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کی ہری جھنڈی کے ساتھ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے اور غزہ پر بمباری کر کے فلسطینی بچوں اور خواتین کو بے دردی سے قتل کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .