۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آنے والے سنیچر کے دن خطاب کریں گے، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل یوم "شہید حزب اللہ" کے موقع پر لبنان کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آنے والے سنیچر کے دن خطاب کریں گے، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل یوم "شہید حزب اللہ" کے موقع پر لبنان کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز ان کے خطاب کے بارے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام آپشنز کا ذکر کیا ہے اور کسی بھی قسم کا اقدام ممکن ہے۔

جمعہ کے روز انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ نیا محاذ کھولنے کی صورت میں امریکی بحری جہاز حملے کے لئے کھڑے ہیں لیکن ہم ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے اور اپنا کام انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لبنان کے محاذ پر تمام امکانات موجود ہیں، ہمارے اقدامات غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں کے مطابق ہوں گے، ہر ہر ممکنہ کاروائی پر غور کر رہے ہیں اور ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .