جمعرات 2 نومبر 2023 - 11:14
حزب اللہ نے  اسرائیلی ڈرون مار گرایا

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جمعرات کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اور "طبریا" علاقے کے آسمان میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی، چند منٹ بعد لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: "ہمارے جنگجوؤں نے لبنان کی جنوبی سرحد پر المالکیہ اور ھونین کے دیہات کی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔"

اس سے چند گھنٹے قبل جمعرات کی صبح مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ صیہونی عبوری حکومت نے جنوبی لبنان کے مقامات کو جارحانہ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے چند روز بعد ہی حزب اللہ کی فورسز نے صہیونی شہروں اور قصبوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملے شروع کردیئے، یہ حملے اس وقت پھیل رہے ہیں اور حزب اللہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .