۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ صیہونی حکومت کے پاس اس وقت زیادہ طاقت نہیں ہے اور وہ اس وقت مشکل حالات میں ہے، صیہونی اور امریکی کبھی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے منگل کے روز اس تحریک کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک فواد شکر کی شہادت کے ساتویں دن ایک اہم خطاب کیا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: اس تحریک کے کمانڈروں کی شہادت سے حزب اللہ کے عزم و حوصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،شہید فواد شکر تحریک حزب اللہ کے بانیوں میں سے ایک تھے، وہ ان شہداء میں سے تھے جنہوں نے حزب اللہ کی تمام فیصلہ کن جنگوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا: شہید شکر ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سال 2000 میں ہمیں فتح دلائی اور 33 روزہ جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ہم اپنے دشمن اسرائیل کی نوعیت سے واقف ہیں اسی لئے ہم ایک فیصلہ کن جنگ کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں، شہید شکر طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن سے آپریشن روم میں شب و روز موجود تھے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے شہید فواد کو حزب اللہ کے ماسٹر مائنڈوں میں شمار کیا اور کہا: وہ نظریات اور تجاویز بہت اہم ہوا کرتے تھے اور وہ نئے منصوبے اور تجاویز پیش کرتے تھے، خصوصاً گزشتہ 10 سالوں میں ثقافتی اور مذہبی مسائل پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ صیہونی حکومت کے پاس اس وقت زیادہ طاقت نہیں ہے اور وہ اس وقت مشکل حالات میں ہے، صیہونی اور امریکی کبھی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .