حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی گروہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے فلسطینیوں کی حمایت میں گزشتہ شب ۱:۴۵ منٹ پر اسرائیلی ڈرون (ہرمس ۴۵۰) کہ جو ایک فائٹر ڈرون ہے، اسے زمین سے ہوا کی جانب حملہ کرنے والی میزائل سے مار گرایا ہے۔
اس بیان میں میزید بیان کیا گیا ہے کہ میزائل سیدھے ڈرون سے ٹکرائی جس کے بعد ڈرون اصبع الجلیل نامی جگہ پر جا گرا۔
حزب اللہ نے جمعہ کی شام کو بھی ایک اسرائیلی ٹینک کو منہدم کرنے اور شمالی فلسطین میں متعدد صہیونی فوجی اڈے کو منہدم ہدف قرار دینے کی خبر دی تھی۔
اسلامی کی مزاحمتی تحریک نے کل رات اعلان کیا تھا کہاس نے بعض فوجی اڈوں پر اسرائیلی فوجیوں کو المطله، الراهب، برکیه ریشا ، العاصیا ور الضهیره علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔