۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
السيد محمد حسن أبوترابي فرد

حوزہ/ امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسلام کا ایک اہم حصہ ہے۔ غاصب اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ان مظالم میں امریکہ ہی غاصب صہیونی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی کررہا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے، کل تہران میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران، تفسیر المیزان کے مصنف مرحوم علامہ طباطبائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کے عنوان سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ طباطبائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تفسیر المیزان کلام، فلسفہ، سیاست اور اجتماعی مسائل پر مشتمل ایک قابلِ قدر دائرۃ المعارف ہے۔

امام جمعہ تہران نے نگران کونسل کے اراکین کی رہبرِ انقلابِ اسلامی سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوشش اور زمینہ فراہم کرنا چاہیئے۔ جمہوریت پسند معاشروں اور ممالک میں انتخابات میں عوام کی کثیر شرکت کو جمہوریت کا حسن سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام اور سیاسی گروہوں کی شرکت سے ہی ملک اور قوم کی تقدیر کا تعین ہوتا ہے، اسی لئے انتخابات کو عوام کے اقتدار اور قومی ارادے کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی عوام کے اقتدار اور قومی ارادوں کا بہترین اظہار ہوتا ہے اور انتخابات میں شرکت سے ملکی تقدیر کا تعین بھی ہوتا ہے۔

امام جمعہ تہران نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسلام کا ایک اہم حصہ تن ہے۔ غاصب اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ان مظالم میں امریکہ ہی غاصب صہیونی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت نے گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینوں کے حقوق پر قبضہ کررکھا ہے۔ طوفان الاقصیٰ میں شکست کے بعد قابض صہیونی حکومت کا رعب و دبدبہ خاک میں مل کر رہ گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .