حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،ایرانی اسکالر محمد کرمی نے ہفتہ کے روز ایرانی عوام کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امید ہے کہ ہفتہ کے روز ہم غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ملک بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہروں کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: جمہوری اسلامی ایران کی عوام 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی حمایت میں ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ "یوم قدس" کو "اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد" کے نعروں سے مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دنیا تک پہنچا رہی ہے۔
محمد کرمی نے بچوں کی قاتل صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: آج اس خونخوار حکومت کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک میں بھی ہم اسرائیل کے خلاف مارچ اور مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے تمام آزادی پسندوں پر اسرائیل کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا: ہفتے کے دن غزہ کی عوام کی حمایت میں نکالے جانے والے مارچ میں لاکھوں افراد کی موجودگی مقاومتی جہادی گروہوں کے لیے ڈھارس اور طاقت کا باعث بنے گی۔