۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ صیہونی فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسی طرح غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر بھی صیہونی فوجیوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے انڈونیشیا کے اسپتال کے احاطے پر بمباری کی۔

غزہ کی پٹی پر ناجائز صیہونی حکومت کے حملے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 32000 تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 5 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 3600 فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں، صیہونی حکومت انسانی امداد کو غزہ کی پٹی تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور قابل رحم ہو گئی ہے، صیہونی افواج کے مسلسل جرائم کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی فورس نے فلسطینیوں کے قتل عام کا اعلان کیا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن صہیونی فوجیوں کی حمایت سے غیر قانونی یہودی کالونیوں میں مقیم صہیونیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور بے حرمتی کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .