حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت تعلیم کے ترجمان کریم السید نے اعلان کیا کہ انہوں نے متعدد عراقی اسکولوں کا نام طوفان الاقصیٰ کے نام پر رکھا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا: وزارت تعلیم کی طرف سے فلسطینی عوام اور ان کی حمایت کے لئے، عراقی حکومت کی جانب سے ایک سرکاری اعلان میں وزارت تعلیم نے صوبہ بغداد، نجف اشرف اور دیالہ کے متعدد عراقی اسکولوں کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے موسوم کیا ہے ۔