۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنرل سلامی

حوزہ / میجر جنرل حسین سلامی نے کہا:طوفان الاقصی کی بدولت  آج دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلابی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا: اسرائیل یقینی طور پر تباہ ہو کر رہے گا۔ طوفان الاقصی کی بدولت آج دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب مقاومتی فورسز نے الاقصی طوفان آپریشن کے دوران مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں پر حملہ کیا تو اس دوران ایک بھی فلسطینی مجاہد شہید نہیں ہوا اور کئی اسرائیلی ہتھیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

جنرل سلامی نے کہا: صہیونزم کے لیے اپنے وحشیانہ جرائم کے سبب زندہ رہنا ممکن نہیں ہے جب کہ اس کے مقابلہ میں فلسطینی مقاومت اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ باقی رہے گی۔

انہوں نے کہا: طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی حالت اب ایسی ہو چکی ہے کہ وہ بچوں کا قتل عام کر کے اپنا تسلط بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے اس مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .