حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی عوام اور غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم اور عالمی استکبار کے خلاف نائیجیریا کے مختلف مذاہب اور اسلامی فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا کی عظیم الشان مسجد میں کئی گھنٹوں تک اجتماع کیا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔
علمائے نائجیریا نےبچوں کے قتل عام اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ کے عوام پر ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے اور مجاہدین کی بہادری کو سلام پیش کیا۔
واضح رہے کہ اس مظاہرے میں شیعہ اور سنی علماء کے علاوہ نائجیریا کے بعض صوفی مسلک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی موجود تھے۔