۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
عراق

حوزہ / کتائب سید الشہداء کے نمائندہ شیخ حسن العبادی نے کہا: امریکی اڈوں پر عراقی اسلامی مقاومتی فورسز کے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ کے شہریوں پر صیہونی حکومت کی بربریت مکمل طور پر بند نہیں ہو جاتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "طوفان الاقصی" آپریشن کے آغاز سے ہی یمن اور شام میں موجود عراقی اسلامی مقاومتی گروہوں نے دیگر اسلامی مقاومتی مجاہدین کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں پر متعدد بار حملے کیے گئے جس میں کئی امریکی قابض فوجی شدید زخمی ہوئے۔

عراقی اسلامی مقاومتی قوتیں غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام، معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ امریکی ٹھکانوں پر یہ شدید حملے کرکے عراق کو امریکی جارحیت سے پاک کرنے کے درپے ہیں۔

ایران میں کتائب سید الشہداء کے نمائندہ شیخ حسن العبادی نے حوزہ نیوز کے بین الاقوامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کی اسلامی مقاومتی فورسز کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے امریکیوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکی اڈوں کے خلاف عراقی مقاومتی فورسز کی ان کارروائیاں کو کبھی نہیں روکا جائے گا اور ہمیں اس سلسلے میں امریکی حکام کے بیانات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکی حکام کے یہ بیانات عراق میں اسلامی مقاومتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

شیخ حسن العبادی نے کہا: امریکی اڈوں نے گزشتہ دنوں ہمارے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کا مزہ چکھا ہے اور ہم ان جیسے مزید حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر امریکی صیہونی حکومت کی حمایت اور غزہ کے معصوم بچوں اور بے گناہ لوگوں کے خلاف فوجی کارروائیوں سے باز نہ آئے تو ہم بھی اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .