اتوار 15 جون 2025 - 15:25
حزب اللہ عراق کی امریکہ کو سخت وارننگ: "مداخلت کی تو امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے"

حوزہ/ عراق کی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے امریکی حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں کسی قسم کی مداخلت کی، تو وہ بلا تردد امریکہ کے مفادات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے امریکی حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں کسی قسم کی مداخلت کی، تو وہ بلا تردد امریکہ کے مفادات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

کتائب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ: "اسلامی جمہوریہ ایران کو غاصب و مجرم صہیونی حکومت کو سبق سکھانے کے لیے کسی بیرونی عسکری حمایت کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ایران خود ایسی صلاحیتوں اور طاقت کا حامل ہے جو صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ناک رگڑنے اور اس کی بغاوت کو کچلنے کے لیے کافی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت صہیونیوں کی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بہادری اور استقامت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی علاقے میں امریکی فوج کی نقل و حرکت پر بھی مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ابو حسین الحمیداوی نے کہا: "اگر امریکی دشمن نے جنگ میں کوئی کردار ادا کرنے کی کوشش کی، تو ہم فوری طور پر اور کسی جھجک کے بغیر اس کے تمام مفادات اور اڈوں کو ہدف بنائیں گے۔"

انہوں نے عراقی حکومت، مزاحمتی فورسز اور قومی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی شرعی و قومی ذمہ داریوں کو پہچانیں، امریکی سفارتخانے کو بند کریں اور قابض امریکی افواج کو عراق سے باہر نکالیں، کیونکہ یہی افواج عراق کی سلامتی اور پورے خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha