جمعرات 16 اکتوبر 2025 - 05:34
امریکہ عراق میں مقاومت کے عوامی اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہے

حوزہ/ کتائب سید الشہداء عراق کے قم میں ثقافتی نمائندہ نے کہا: امریکہ نے سماجی حمایت رکھنے کی وجہ سے اس تحریک پر پابندیاں عائد کی ہیں کیونکہ واشنگٹن کو عراق کے مستقبل کے انتخابات پر مزاحمت کے اثرات سے خوف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی "کتائب سید الشہداء" کے قم میں ثقافتی نمائندہ حسن العبادی نے قم کے گورنر سے ملاقات کے دوران کہا: اس تنظیم کے اہداف میں مقاومتی بیانیہ کو فروغ دینا، علمی یونیورسٹی اور حوزاتی محافل میں مقاومتی محاذ کی آواز پہنچانا، کتاب میلے جیسے ثقافتی نمائشوں میں شرکت، مقاومت سے متعلق تازہ ترین تصانیف کے اجراء کی تقاریب اور مقاومت کے شہداء کی یادگاری تقاریب منعقد کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا: جمہوری اسلامی ایران کی حمایت ایک اعتقادی فریضہ سمجھا جاتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو مقاومتی تحریک کا پیشوا سمجھا جاتا ہے اور ان سے وابستگی کتائب سید الشہداء کے مجاہدین کے لئے اعزاز ہے۔

حسن العبادی نے 12 روزہ جنگ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان دنوں کتائب سید الشہداء کے تہران میں واقع موکب پر دشمن نے براہ راست حملہ کیا جو ناکام ہوا۔ اسی طرح کتائب سید الشہداء کے ایک کمانڈر حیدر الموسوی کو ایران کے سفر کے دوران حملے میں شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا: امریکہ کی طرف سے کتائب سید الشہداء پر پابندی کی بنیادی وجہ عراقی عوام میں اس تحریک کا سماجی رسوخ ہے۔اسی وجہ سے وہ اپنے تئیں سیاسی دباؤ کے ذریعے عوامی گروہوں کے اثر و رسوخ کے عمل کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha