۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا حسن

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلومین کے حق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا اور غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم اور اور ان وحشیانہ حملوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےمرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی غاصب کی سفاکاریوں اور بہیمانہ کاروائیوں پر کی مذمت کرتے ہوئے کہا غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ مظالم پر جہاں دنیا بھر میں غم و غصہ ہے وہیں کشمیر سے بھی اس ناجائز حکومت کے خلاف مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں،لیکن ہمیشہ کی طرح آج بھی ریاستی ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کے بعد مظاہرین کو اجتجاج کرنے سے روکا۔

آغا صاحب نے کہا اس قدغن سے ہمارے جزبات ٹھنڈے نہیں ہونگے بلکہ مظلومین کے حق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا اور غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم اور اور ان وحشیانہ حملوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔ احتجاجیوں نے امام بارگاہ میں ہی مظاہرے کرتے ہوئےجنگ بندی کا مطالبہ کیا وہی انجمن سے زیر انتظام دیگر جمعہ مراکز پر بھی حکومتی قدغنوں کے باوجود جمعہ مراکزپر ہی نمازیوں نے اسرائیل کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .