۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
فلسطینی ننھے بچوں کا کابل کے معصوم شہیدوں
سے اظہار ہمدردی

حوزہ/ کابل کے علاقے "دشت پرچی" میں ہونے والے دھماکے اور سید الشہداء مدرسہ کے طلباء کی شہادتوں نے ہمیں غزہ میں بہت متاثر اور رنجیدہ کیا۔ ہم اپنے افغان بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعہ کی شب غزہ سے تعلق رکھنے والے "خالد" نے ایران میں "امت واحدہ یونین" کے اراکین کو تصویریں ارسال کرتے ہوئے کہا: کابل کے علاقے "دشت پرچی" میں ہونے والے دھماکے اور سید الشہداء مدرسہ کے طلباء کی شہادتوں نے ہمیں غزہ میں بہت متاثر اور رنجیدہ کیا۔ ہم اپنے افغان بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پیر کے روز طے تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے بعض طلباء اپنے ویڈیو بھیج کر شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کریں گے مگر صہیونی دشمنوں کی طرف سے ہونے والی بمباری نے ہمیں موقع نہیں دیا اور پیر کے روز اس علاقے میں وحشیانہ بمباری کا آغاز ہو گیا جو آج کی رات تک جاری ہے اور ہمیں ایسا کرنے کا بالکل موقع نہیں ملا۔ لہذا ہم اس وقت صرف تصویریں ارسال کر کے آپ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

خالد نے امت واحدہ یونین میں پائے جانے والے اپنے دوستوں اور تمام ایرانیوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی اس اظہار ہمدردی کو کابل کے مدرسے سید الشہداء میں شہید ہونے والوں کے لواحقین تک پہنچا دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .