۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ نبیل قاووق

حوزہ/ شیخ نبیل قاووق نے کہا: امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی یہ ہے کہ غزہ کی حمایت میں آئے تمام مزاحمتی محاذوں ک کو روک دیا جائے اور غزہ کو تنہا کر دیا جائے اور پھر اسے پوری طرح محاصرہ میں لے لیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سینئر رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ نبیل قاووق نے بیروت میں شہید فادی محمود ضاوی کی مجلس سیوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی یہ ہے کہ غزہ کی حمایت میں آئے تمام مزاحمتی محاذوں ک کو روک دیا جائے اور غزہ کو تنہا کر دیا جائے اور پھر اسے پوری طرح محاصرہ میں لے لیا جائے۔

انہوں نے لبنان کے شہریوں پر پے درپے حملوں بالخصوص حالیہ حملوں کے حوالے کہا:ہمارے شہریوں کے خلاف کی جانے والی کسی ہر قسم کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، دشمن کی جانب سے اگر کشیدگی بڑھتی ہے تو ہماری جانب سے بھی حملوں میں اضافہ ہوگا، اور مزاحمت کے حملے اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں پر جاری رہیں گے۔

دشمن کی طرف سے لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ کی دھمکیوں کے بارے میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ قاووق نے کہا:یہ دھمکیاں پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے سربراہوں کی طرف سے دی گئی تھیں،اور ان دھمکیوں سے لبنان پر کوئی اثر نہیں پڑتا، جس چیز نے اسرائیلی حکومت کو اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے سے روک رکھا ہے وہ مزاحمت کا خوف ہے جس، اسرائیل ہم سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ اب دھمکیوں پر عمل کرنے سے ڈر رہا ہے۔

حزب اللہ کے سینئر رکن نے مزید کہا: مزاحمتی تحریک کا غزہ کی حمایت کا فیصلہ ایک سٹریٹجک، تاریخی، قومی اور انسان دوست فیصلہ ہے، اور اس فیصلے کو لبنان، عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .