۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی جمعہ کے روز کی گئی تقریر سے خوفزدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی جمعہ کے روز کی گئی تقریر سے خوفزدہ ہیں۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ 3 نومبر کو ایک عوامی تقریر کرنے جا رہے ہیں، جسے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ نے جمعے کے روز کہا کہ ہمیں حزب اللہ پر مکمل اعتماد ہے، حزب اللہ جو بھی قدم اٹھائے گی اس کا بڑا اثر پڑے گا اور یہ تنظیم صیہونی حکومت کے مقابلے میں بہت طاقتور ہے۔

یمن کی نیشنل لبریشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف الله الشامی نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک بھی حسن نصر اللہ کی تقریر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پورا مشرق وسطیٰ حسن نصر اللہ کی تقریر کا انتظار کر رہا ہے۔

غزہ جنگ کے بعد سے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور صیہونی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے، حزب اللہ نے گزشتہ دنوں صہیونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .