۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
۱

حوزہ/ صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں میں ایک فرسٹ سارجنٹ اور ایک میجر شامل ہیں جب کہ ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔

ان دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی غزہ میں زمینی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جسے خود صہیونی فوج نے قبول کیا ہے۔

یہ اعداد و شمار صیہونی حکومت کے اعلان کردہ اعداد و شمار ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کئی زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .