۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شام

حوزہ/ شام میں آج صبح 2 امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ اور ڈرون حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شمال مشرق کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے اور شام کے شمال مشرق کے علاقے الشدادی میں امریکی اڈے پر مزاحمت کاروں نے راکٹ اور ڈرون حملے کئے ہیں، جس کے جواب میں شام کے دو شہروں پر امریکی فضائی حملے بھی ہوئے ہیں۔

آج صبح (پیر 13 نومبر) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے علاقے میں امریکی اڈوں پر مزاحمتی فورسز کے حملوں کے جواب میں عراق اور شام کی سرحد پر دو مقامات پر حملے کا اعلان کیا اور کہا: ان حملوں میں شام کے البوکمال اور المیادین شہروں کے قریب ایک کمانڈ کنٹرول سینٹر اور ہتھیاروں کا ایک ڈپو شامل تھا... امریکی صدر جو بائیڈن کی امریکی فوج پر حملے سے زیادہ کسی بھی چیز کی فکر نہیں ہے۔

مقامی میڈیا نے اس حملے کے بارے میں آسٹن سے ایک مختلف کہانی سنائی اور لکھا: امریکی فضائی حملے میں المیادین شہر میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت اور دوسرا شخص زخمی ہوا ہے۔

لبنانی نیٹ ورک کی ویب سائٹ المیادین نے بھی لکھا: "دیر الزور کے دو شہروں المیادین اور البوکمال پر امریکی فضائی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔ا گیا۔

ذرائع کے مطابق، مزاحمت نے کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی اڈے اور اس کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو 15 راکٹوں سے نشانہ بنایا،اس حملے کے 10 منٹ سے بھی کم وقت کے بعد، امریکی ہیلی کاپٹروں نے کونیکو بیس سے اڑان بھری، جو غالباً زخمیوں کو بیس سے باہر لے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .