۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین

حوزہ/ صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک 1400 صیہونی ہلاک اور 4834 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے آج (20 اکتوبر) کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 14 دنوں میں طوفانی الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک 1400 صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

صیہونی حکومت کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق 4834 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 301 افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 48 افراد کی حالت تشویشناک اور 173 کی حالت معتدل بتائی جاتی ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے بھی کہا ہے کہ حماس کی مزاحمتی فورسز نے کم از کم 203 افراد کو یرغمال بنایا ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی میں 100 نئے اہداف پر بمباری کی اور اس کے فوجی غزہ کے عوام کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .