۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
1

حوزہ/ حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 22 ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے منگل کے روز غزہ میں شدید جھڑپ کے دوران 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 22 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

غزہ میں کئی مقامات پر جاری شدید جھڑپوں کے درمیان، قسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شمالی غزہ میں زیرو پوائنٹ سے 7 اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسی علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیا اور دونوں کو آگ لگ گئی۔

اسی طرح بیت حنون میں بھی دو اسرائیلی فوجی مارے گئے، حماس نے منگل کو کئی بیانات جاری کیے جن میں بتایا گیا کہ ہم نے ٹی پی جی راکٹوں سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حماس کے مطابق منگل کا دن اسرائیلی فوج کے لیے بھاری نقصان کا دن ثابت ہوا جب اس کے 22 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ 9 فوجی بھی مارے گئے، ٹینکوں کو بنیادی طور پر الیاسین- 105 نامی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ اسرائیلی فوج پر دوسرے راکٹوں سے بھی حملہ کیا گیا۔

جہاد اسلامی تنظیم کے عسکری ونگ قدس بریگیڈ نے کہا کہ اس نے کئی مقامات پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں اور ان کے ٹینکوں پر کامیاب حملے کیے، اسی طرح ایک اور مزاحمتی تنظیم، مجاہدین بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .