حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی چینل کا کہنا ہے کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے نیچے سرنگ کے نیٹ ورک کا کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ملا۔
اطلاعات کے مطابق الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں حماس کی جانب سے بنائی گئی سرنگوں کی موجودگی کے بہانے غیر قانونی دہشت گرد اسرائیلی حکومت نے اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا ہے اور اس ہسپتال پر وحشیانہ زمینی اور فضائی حملے کررہے ہیں۔
امریکی چینل سی این این نے آج بروز جمعرات اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفاء ہسپتال کے نیچے سرنگوں کے نیٹ ورک کی دریافت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 3 ہفتے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ الشفاء ہسپتال میں حماس کی سرنگوں کا بہت بڑا نیٹ ورک موجود ہے۔
امریکی چینل سی این این نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں سرنگوں کا کوئی نیٹ ورک موجود ہونے کا کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گرد صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے طبی مراکز اور اسپتالوں کے استعمال کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے، اور ہم ان حملوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرا سوچئے کہ اگر ایسے حملے کسی اور نے کیے ہوتے تو اس وقت امریکہ اور یورپی ممالک میں کتنا ہنگامہ برپا ہوتا، حقیقت تو یہ ہے کہ اسرائیلی فوج سے بڑا کوئی دہشت گرد گروہ نہیں ہے۔