۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
امیر عبد اللہیان

حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو غیر موثر بنانا چاہتی ہے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس شہریوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو غیر موثر بنانا چاہتی ہے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس شہریوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس شہریوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت وقت کے ساتھ کھیل رہی ہے یعنی وقت ضائع کر رہی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے جنیوا میں ریڈ کراس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران غزہ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں بحران پھیلانے کا مخالف ہے، ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کے حالیہ واقعات کے تناظر میں بین الاقوامی ریڈ کراس کے کردار کو بہت اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت غزہ میں انسانی مسائل کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی ہے اور قیدیوں کے حوالے سے حماس کی کوششوں کو بے اثر بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے مغویوں کے حوالے سے اپنی خیر خواہی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسرائیل اس معاملے کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ عبداللہیان کے مطابق امریکی حکومت غزہ کی جنگ میں ناجائز صیہونی حکومت کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 12 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 29 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ جنگ کے اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یہ جنگ ابھی تک جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .