۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نامه فعالان به نخست وزیر کانادا: گروه‌های برتری نژادسفید را منحل کنید!

حوزہ / کینیڈا کے وزیراعظم نے غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم اور ہسپتالوں سمیت بے گناہ لوگوں پر صہیونی وحشیانہ حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو نے کولمبیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم اور ہسپتالوں سمیت بے گناہ لوگوں پر صہیونی وحشیانہ حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم حکومت اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ دنیا اس وقت ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ان تمام اقدامات کی نظارہ گر ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا: دنیا عورتوں، اور بچوں کے قتل عام کی گواہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم فلسطین میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، پسماندگان، ڈاکٹرز اور ان بچوں کے مظلومیت سے بھرے اظہار خیالات سن رہے ہيں جنہوں نے غزہ جنگ میں اپنے پیارے کھودیئے ہيں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .