۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علمای الازهر

حوزہ / جامعة الازهر کے بزرگ علماء نے ایک بیانیہ صادر کر کے فلسطین پر اسرئیلی جارحیت کے حامی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة الازهر کے بزرگ علماء کی کونسل نے اپنے بیانیے میں غزہ اور فلسطین میں لوگوں کے محاصرے اور قتل عام پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

الازھر کی علماء کونسل کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

مسلمان اور دنیا کے آزاد انسان اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

غاصب صیہونیوں کے حملوں سے فلسطینی بچے، خواتین اور بوڑھے محفوظ نہیں ہیں۔ وہ مساجد، کلیسا اور اسپتالوں پر حملے کر رہے ہیں اور تقریبا تین مہینوں سے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ اس وقت فلسطینی، زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ تاریخ اس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور جو ممالک غاصب اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی۔

یاد رہے کہ جامعة الازهر کے بزرگ علماء نے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صہیونیوں کے وحشیانہ مظالم پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .