۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت نے صہیونی فوج کو مشکل میں ڈال دیا ہے، غزہ میں جاری سخت مزاحمت کے پیش نظر ناجائز صیہونی حکومت نے اپنی فوج کی پانچ بٹالین کو علاقے سے واپس بلا لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت نے صہیونی فوج کو مشکل میں ڈال دیا ہے، غزہ میں جاری سخت مزاحمت کے پیش نظر ناجائز صیہونی حکومت نے اپنی فوج کی پانچ بٹالین کو علاقے سے واپس بلا لیا ہے۔

صہیونی فوج نے زمینی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث غزہ سے اپنے پانچ فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ صیہونیت آئندہ چند دنوں میں غزہ سے اپنی مزید کچھ فوجی دستوں کو واپس بلا لے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقوں جیسے النصر، المقوسی، الرنتیسی اور شاطی پناہ گزین کیمپ کے شمالی علاقے سے اپنی کئی بٹالین کو واپس بلا لیا ہے۔

بہت سے عسکری ماہرین کہہ رہے ہیں کہ صہیونیوں نے ایسا اس لیے کیا ہے کیوں کہ غزہ پر حملے بے اثر ہو گئے ہیں، یہ حقیقت کہ صیہونی اپنی بہت سی بٹالین کو غزہ سے نکال رہے ہیں، اس طرح یہ خبر بھی منظر عام پر آ رہی ہے کہ صہیونی فوج کے ترجمان نے اتوار کے روز اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اس جنگ میں اس کے 506 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کو کبھی بھی درست طریقے سے پیش نہیں کیا جاتا اور یہ اصل اعداد و شمار سے بہت کم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .