۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
شیخ علی رحمه بحرین

حوزہ / بحرین سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم دین اور خطیبِ جمعہ شیخ علی رحمت نے کہا: امریکہ کبھی بھی عرب اور امتِ اسلامی کی بھلائی نہیں چاہتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین اور خطیبِ جمعہ شیخ علی رحمت نے کہا: امریکہ عرب یا امتِ اسلامی کے لیے کوئی خیر خواہ نہیں ہے۔ وہ صرف صیہونی حکومت اور اس کی وحشیانہ جارحیت کی حمایت کا خواہشمند ہے اور یہ بھی اس کے ان سے وابستہ مفادات کا حصہ ہے جس کی وجہ سے وہ اس خطے میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کسی بھی چیز کو اپنے مفادات پر ترجیح نہیں دے سکتا اگرچہ اس کے مفادات کےحصول کا دارومدار تمام ممالک اور ان کے مکینوں کی تباہی پر ہی کیوں نہ ہو۔

شیخ علی رحمت نے کہا: امریکہ اپنے معاشی، سیاسی اور فوجی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھتا ہے اور اپنے مفادات کے لیے تمام مذہبی، انسانی اور قانونی اقدار کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس بحرینی عالم دین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: صیہونی غاصب حکومت کی امریکہ کی مسلسل حمایت اور غزہ کی پٹی پر اس کی وحشیانہ جارحیت اور اسے اسلحہ و دیگر سامان کی فراہمی اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ امریکہ اس خطہ میں صرف اپنے مفادات کی طرف متوجہ ہے۔

انہوں نے کہا: تمام غیور عرب اور اسلامی اقوام اور بحرین کے عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وحشیانہ جارحیت کے خلاف اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .