۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ / عراق قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے نئے میلادی سال 2024ء کے آغاز پر عراقی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، عراق قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے نئے میلادی سال 2024ء کے آغاز پر عراقی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر اپنے ایک بیان میں سید عمار حکیم نے کہا: ہم نئے سال کے آغاز پر خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اس سال کو اہل عراق اور تمام دنیا کے لوگوں کے لیے خیر و برکت اور سلامتی کا سال قرار دے اور ہم دنیا بھر میں تعادل و استحکام کے قیام اور تعمیر و ترقی کے مشاہدہ کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوتوں اور سرگرم کارکنوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ نئی کونسلوں کی تشکیل کے لیے کوششیں تیز کریں تاکہ صوبوں کی ترقی اور تعمیر نو کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا: ہم ایک بار پھر تمام بین الاقوامی کارکنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ہمارے عرب بھائیوں کے خلاف غیر منصفانہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے قدم بڑھائیں، ایک ایسی جنگ جو تمام انسانی، بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے معیارات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور مغرب کے انسانی حقوق کے تمام نعروں کے ساتھ تضاد رکھتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .