حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سال نو عیسوی 2024ء کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا: سال نو کا آغاز خود احتسابی کیساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے۔
انہوں نے کہا: سال 2023ء گزربچکا مگر آج بھی گزشتہ سال کے ظلم و جبر کی داستانیں غزہ سمیت ارض فلسطین سنا رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کا ایک اور سال جبر و ظلم و قبضے کی نذر ہوا، فلسطین میں استعماریت و صیہونیت کے ظلم و جبر کے سبب انسانیت کے لئے سال نو کا آغاز ہی سوگوار ہے مگر وہ دن دور نہیں جب ظلم کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم ہو گا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: پاکستان کے عوام بھی لاقانونیت، افراتفری، مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ ہیں۔صاحبان اقتدار اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ آنے والا نیا سال ارض وطن کے لئے داخلی و معاشی، معاشرتی اور اخلاقی استحکام کا باعث ہو گا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سال گزشتہ ارض پاک کے باسیوں کو عدم تحفظ، بے چارگی، غربت، پسماندگی اور ذہنی اذیتوں کے سوا کچھ نہ دے پایا جبکہ ایک سال اور گزر گیا مگر نظام درست ہوا نہ عام آدمی کے مسائل حل ہوئے بلکہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے سبب نہ صرف معاشی طور پر مسائل پیدا ہوئے بلکہ داخلی طور پر بھی امور نہ سنبھل پائے۔
انہوں نے مزید کہا: اس صورتحال سے واضح ہو رہا ہے کہ کار حکومت کا نظام بوگس ہو چکا کیونکہ اس نظام میں ریاست سے لے کر عام آدمی تک کے مسائل کا حل نہیں بلکہ آئے دن مسائل کے انبار لگ رہے ہیں۔ جس کے لئے سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے کیونکہ اب عام آدمی بھی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ کب عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں گی، عوام کی امیدوں کی برآوری، ان کی مشکلات کے خاتمے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا سورج طلوع ہو گا اور کب عوام کو مساوی اور یکساں حقوق کی فراہمی کے ساتھ انصاف میسر ہو گا ؟
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ رسم دنیا ہے کہ جب نئے سال کا آغاز ہوتا ہے تو حکمران‘ سیاسی جماعتوں کے سربراہان ‘ تمام سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے متعلق افراد تجدید عہد کے بیانات جاری کرتے ہیں کہ گذشتہ سال ہونے والی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آئندہ سال احتیاط کریں گے لیکن جب سال کا اختتام ہوتا ہے تو صورت حال پہلے سے بھی بدتر ہوتی ہے، صاحبان اقتدار اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ آنیوالاسال ارض وطن کےلئے داخلی و معاشی،معاشرتی اور اخلاقی استحکام کا باعث ہو گا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عالم اسلام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال میں بھی امت مسلمہ کا وقار اور حیثیت نہ صرف مجرو ح رہی اور امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات تشنہ تکمیل رہے بلکہ غزہ میں تاریخ کی بدترین جارحیت پر مذمتی قراردادوں اور مطالبوں سے امہ آگے نہ بڑھ پائی، استعماریت و صیہونیت کے مظالم کے سبب آج عالم انسانیت سوگوار ہے۔ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ظلم کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم ہو گا اور مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام محکوموں کو ان کی آزادی کے حقوق میسر آئینگے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سال نو کا آغاز خود احتسابی اور آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے
حوزہ / سال 2023ء گزر چکا مگر آج بھی فلسطین کے مظلوم آزادی کی تمنا کے ساتھ ظلم کے خاتمے کے منتظر ہیں۔ انسانیت کے لئے اس سال کا آغاز سوگوار ہے، وہ دن دور نہیں جب ظلم کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم ہو گا۔
-
غزہ 66 دن سے ظلم کی تاریکی کا شکار ، ایسی نسل کشی کبھی انسانیت نے نہ دیکھی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جنرل اسمبلی ،سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت عالمی ادارے بری طرح ناکام ہوگئے، دنیا نے ظلم و تشدد کے موقع پر بھی اعلانیہ جانبداری…
-
فلسطینی ، استقامت، صبر و حوصلے نے صیہونیت اور اسکے غرو ر کو خاک میں ملادیا، ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جس اتحاد کا مظاہرہ غزہ جنگ میں کیا گیا ظلم و استعماریت کے خاتمے کیلئے بھی اسی انسانی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
غزہ میں انسانیت اور بین الاقوامی قوانین پامال ہو چکے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سامراج اپنی ناجائز اولاد کے تحفظ کے لئے اس بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایات کو روند…
-
غزہ کی حمایت میں دنیا بھر میں گزشتہ بارہ ہفتوں سے مسلسل مظاہرے جاری
حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کے حملے گزشتہ تین ماہ سے جاری ہیں، غزہ پر صیہونی حملے کے ساتھ ہی گزشتہ 12 ہفتوں سے فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے…
-
عالمی امن دن مختص کرنے سے نہیں عملی اقدامات اٹھانے سے آئیگا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ مسئلہ فلسطین کئی عشروں کے بعد بھی حل نہ ہونا عالمی اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، جب تک محکوم و مقبوضہ خطوں اور عوام کے بنیادی شہری حقوق…
-
صہیونی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے غزہ سے فرار ہونے لگے
حوزہ/ فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت نے صہیونی فوج کو مشکل میں ڈال دیا ہے، غزہ میں جاری سخت مزاحمت کے پیش نظر ناجائز صیہونی حکومت نے اپنی فوج کی پانچ بٹالین…
-
بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ خود مختار و جرات مند پالیسیاں اختیار کی جائیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: پاک ایران گیس پائپ لائن ملکی و عوامی مفاد کا منصوبہ، جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے نیز حکومتی سطح پر معاملے پر سنجید…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
ملکی معاشی صورتحال ابتر، وی آئی پی کلچر ختم کرکے سادگی اپنائی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ معاشی بوجھ بے روزگار اور غریب عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقے پر ڈالا جائے، دس سالہ پلان مرتب کیا جائے، ٹیکسز کے نظام کو مضبوط اور شفاف بنایا جائے…
-
سید عمار حکیم:
نئے میلادی سال میں غزہ کے خلاف ناجائز جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے
حوزہ / عراق قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے نئے میلادی سال 2024ء کے آغاز پر عراقی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
غاصب و طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: غاصب و طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ اقوام متحدہ جیسے ادارے کو معاشی انصاف…
-
اسرائیل کی تباہی کے بغیر خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل نہیں ہو گا: اسماعیل ہنیہ
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ جب تک فلسطینی قوم اپنے قانونی حقوق حاصل نہیں کر لیتی اور اسرائیل کو تباہ نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک خطے میں…
-
ان حالات میں فلسطینیوں کو کیسے کہیں کہ نیا سال مبارک ہو!
حوزہ/ اس وقت دنیا بھر میں نئے سال کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، اس صورت حال میں کیا فلسطینیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی جا سکتی ہے؟
آپ کا تبصرہ