۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
1

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک ویڈیو جاری کر کے مقبوضہ فلسطین کے اسٹریٹیجک علاقوں اور مقامات کو دکھایا اور صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بڑے پیمانے پر جنگ ہوئی تو بہت پچھتاؤ گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی تحریک حزب اللہ نے آج صبح (اتوار) ایک ویڈیو جاری کیا جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا: اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی تو دشمن پچھتائے گا۔

اس ویڈیو میں، حزب اللہ نے اسرائیل کے اسٹریٹجک مقامات اور علاقوں کو دکھایا؛ اور اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ بڑے پیمانے پر جنگ کی صورت میں یہ تمام علاقے ہمارے نشانے پر ہیں۔

تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت جنگ کی عمارت، حیفا آئل ریفائنری اور اس کے اہم مقامات، بن گوریون ہوائی اڈہ، اشدود بندرگاہ، حیفا بندرگاہ، یہود نامی علاقے میں سیٹلائٹ کے فوجی اڈے، اور صحرائے نقب اور الجلیل کے علاقے میں فوجی اڈےان مقامات میں سے ہیں جنہیں اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے شروع میں سید حسن نصر اللہ کی حالیہ تقریر کا ایک حصہ بھی موجود ہے میں وہ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ "ایک ہمہ گیر جنگ میں کوئی حد نہیں ہوگی اور نہ کوئی اصول و ضوابط اور قانون، اس میں ہر چیز کی اجازت ہوگی اور سب کچھ حزب اللہ کی آگ میں جل کر خاک ہو جائے گا۔

اس ویڈیو پر پہلے رد عمل میں اسرائیلی میڈیا نے لکھا کہ حزب اللہ کی یہ ویڈیو تل ابیب میں موجود اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے خلاف اس گروپ کی طرف سے باقاعدہ دھمکی ہے۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع نے آنے والے دنوں میں دونوں فریقوں کے درمیان جنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .