۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
شہدائے فلسطین

حوزہ/ شہدائے فلسطین کی یاد میں پاکستان بھر میں، دعائیہ تقریبات اور شمعیں روشن کیں گئیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے مظلومین غزہ فلسطین و پارا چنار کے لئے چونگی نمبر 6 پر دعائے توسل کا اہتمام کیا گیابزم کمیل کے مسئول برادر امیتاز نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔شہدائے غزہ و پارا چنار کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین برادر سلیم عباس صدیقی صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈویژنل آرگنائزر آئی ایس او ملتان برادر حسن رضا برادر احتشام ڈاکٹر حسیب برادر فخر نسیم برادر عاطف سرانی,برادر جواد مصطفی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ سید نیر عباس شمسی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

دعائیہ تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر فلسطینی نغمے لگائے گئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مزمت کی اور حماس اور اسلامی جہاد کی استقامت کو سراہا گیا نیز پاراچنار میں شیعہ قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا 12 نومبر انشاء اللہ اسلام آباد میں آب پارہ سے امریکی سفارت خانے تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی امریکہ مردہ باد مارچ کی تائید کی آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .