۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حماس

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے بے بنیاد دعووں کے باوجود وہ اب بھی ایک مضبوط عسکری اور سیاسی طاقت کے طور پر قائم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے بے بنیاد دعووں کے باوجود وہ اب بھی ایک مضبوط عسکری اور سیاسی طاقت کے طور پر قائم ہے۔

واشنگٹن اور تل ابیب کے اس دعوے پر کہ حماس کا غزہ میں ا ب کوئی اختیار باقی نہیں، حماس کے ایک رکن نے کہا ہے کہ وہ اب بھی مضبوط ہے اور مزاحمت جاری رکھے گی،ہم فلسطین کا حصہ ہیں اور مزاحمت کی حمایت کریں گے۔

غازی حمید نے کہا کہ حماس آج بھی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور صیہونی قبضے کے خاتمے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ بیان کہ حماس کا مستقبل میں غزہ میں کوئی کردار نہیں ہوگا اس کی ناکامی کی علامت ہے۔

حماس کے اس رکن کے مطابق غزہ کی صورتحال میں بہتری فلسطینیوں کے بس کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ حماس امریکہ اور اسرائیل کی خواہشات کے مطابق اپنے وژن پر عمل جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے منگل کے روز کہا تھا کہ غزہ کی جنگ سے اسرائیل کے تین اہداف ہیں۔ پہلا یہ کہ اب سے حماس غزہ میں فوجی اور سیاسی قوت کے طور پر موجود نہیں رہے گی۔ دوسرا یہ کہ غزہ سے اسرائیلیوں کو کبھی کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہو گا اور تیسرا یہ کہ اسرائیلی فوج اپنی مرضی کے مطابق وہاں طاقت کا استعمال کر سکے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .